5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیڈی گاگا نے ایک سال میں30.5ملین ڈالرز کمائے
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…پاپ اسٹار لیڈی گاگا 30.5 ملین ڈالرز کے ساتھ سال 2010 میں سب سے زیادہ رقم کمانے والی گلوکارہ بن گئی ہیں ۔لیڈی گاگا کیلئے یہ دن دوہری خوشیاں لے کر آئے ہیں ۔ ایک طرف انہوں نے گریمی ایوارڈ جیتا تو دوسری طرف 3 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز کے ساتھ گذشتہ سال سب سے زیادہ رقم کمانے والی پاپ اسٹار بن گئی ہیں ۔ دوسرے نمبر پر راکٹ اسٹار بون جووی رہے جنہوں نے تین کروڑ چار لاکھ ڈالرز کمائے ۔ پنک فلائیڈ اسٹار راجر واٹرز دو کروڑ چوالیس لاکھ ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔