5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چین:شوہر کی محبت بیوی کو11سال بعد کوما سے باہر لے آئی
جنگ نیوز -
بیجنگ…محبت کی طاقت سے انکار ممکن نہیں ۔ چین میں ایک شخص نے ثابت کردیا کہ سچی محبت موت کو بھی ٹال سکتی ہے ۔چین کے صوبے شین ڈونگ سے تعلق رکھنے والے کاشت کار ژینگ یو ہوآ کی بیوی ایک حادثے کی وجہ سے گیارہ سال پہلے کوما میں چلی گئی تھی ۔ بیوی سے شدید محبت کرنے والا ژینگ غربت کی وجہ سے اسپتال میں اس کا علاج نہ کراسکا اور گھر لے آیا ۔ ژینگ کا کہنا ہے کہ بیوی کو اس کا گانا بہت پسند تھا ۔ اس لئے گذشتہ گیارہ سال کے دوران وہ اپنی بیوی کو روزآنہ ایک گانا "Lover in My Heart" سناتا رہا ہے ۔ اس طویل عرصے کے دوران دونوں میاں بیوی کے درمیان یہ گانا ہی رابطے کا ذریعہ رہا ۔ پھر ایک دن معجزہ ہوگیا ۔ ژینگ کی ریاضت رنگ لے آئی اور اس کی بیوی بالآخر کوما سے باہر آگئی۔