5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
افغانستان :طالبان کے حملوں میں نیٹو اہلکاروں سمیت 18افرادہلاک
جنگ نیوز -
کابل…فارن ڈیسک…افغانستان کے مختلف حصوں میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 18افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق افغانستان میں چار مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے۔ ان ہلاکتوں میں نیٹو فورسز اور افغان پولیس کے چار چار اہلکار وں کے علاوہ دس شہری شامل ہیں۔ سب سے تباہ کن حملہ جنوب مشرقی صوبے خوست میں کیا گیا جس میں ایک پولیس آفیسر سمیت دس شہری ہلاک ہوئے۔ اس حملے میں5خواتین سمیت39افراد شدیدزخمی ہوئے۔ مشرقی افغانستان کے لئے طالبان کے ترجمان زیداللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دوسرا حملہ صوبہ بغلان اور تیسرا ننگر ہارمیں کیا گیا۔