5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بغداد کی تباہی پر امریکا معافی مانگے،1ارب ڈالر اداکرے، شہری حکومت
جنگ نیوز -
بغداد…فارن ڈیسک…بغداد کی تباہی پر امریکا معافی مانگے اور اس کی تعمیرکے لیے ایک ارب ڈالر ادا کرے۔برطانوی خبر رساں ادارے’رائٹر‘ کے مطابقبغداد کی شہری حکومت کی طرف سے کئے گئے مطالبے میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی وجہ سے شہر کے انفرااسٹرکچر اورخوبصورتی کو نقصان ہوا ہے۔ امریکی فوج نے خوب صورت شہر کو بدصورت فوجی کیمپ میں بدل دیا ہے۔ بغداد کی شہری حکومت نے عراق کے دارالحکومت بغداد کو تباہ کرنے پر امریکا سے کہا ہے کہ وہ نہ صرف معافی مانگنے بلکہ شہر کی تعمیر کے لیے ایک ارب ڈالر بھی ادا کرے۔ سابق صدر صدام حسین کے دور میں امریکی جارحیت کے بعد امریکا نے دارالحکومت بغداد کے انفرااسٹرکچر کو بڑی بکتر بندگاڑیوں کی نقل و حرکت سے اور اپنے بچاوٴ کیلئے بڑی دیواریں تعمیر کر کے تباہ کر دیا۔ امریکا سے شہر کی تعمیر نو کیلئے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شہری حکومت کے مطالبے میں بموں سے ہونے والے نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکی فوج نے بغداد کے گردونواح میں کئی میل کنکریٹ کی دیواریں بنائی ہیں۔