5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
برطانیہ میں اخبار فروش کا فوجی گاڑیوں اور ٹینک کا مجموعہ
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانوی کاؤنٹی نارفوک سے تعلق رکھنے والے44سالہ اخبار فروشShaun Mitchellکو فوجی ساز و سامان اور گاڑیوں سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔اس اخبار فروش کے فوجی سازو سامان سے لگاؤ کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے اپنے گھر کے پچھواڑے میں ٹینکوں کا ایک بیڑا،اینٹی کرافٹ گنیں،جیپیں اور دیگر کئی فوجی گاڑیاں جمع کی ہوئی ہیں۔18سال کی عمر سے فوجی گاڑیوں کے جنون میں گرفتار ہونے والے Mitchellنے پیسے جمع کرکے عالمی جنگ ِ عظیم میں زیرِ استعمال رہنے والی کئی گاڑیاں خریدیں جسے اس نے خود اپنی محنت سے قابل ِ استعمال بنادیا اور اب Mitchellبڑے فخر سے ان گاڑیوں کو اپنے گاؤں کی سڑکوں پر گھماتا نظر آتا ہے۔