5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دنیا میں سب سے زیادہ بولا جانے والا لفظ O.K.
جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک…دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا لفظ او کے(OK) ہے۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق یہ لفظ کھانے کی میزوں اور کلاس رومز میں برسوں سے استعمال ہوتا آرہاہے لیکن اس کی ابتدا کے بارے کوئی درست معلومات نہیں۔کچھ کا کہنا ہے کہ یہ فرانسیسی زبانau quai سے آیا فرانس میں جب کارگو کو اتار جاتا اور نقل و حمل کے لیے تیار ہو تا تو اس وقت اسے استعمال کیا جاتا تھا۔وہاں سے انگریزی زبان میں okکا استعمال شروع ہوا۔امریکا میں یہ لفظپہلی بار1790میں عدالتی دستاویزات میں نیگرو غلاموں کی فروخت میں استعمال کیا جانے لگا۔