5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مونٹی نیگرو میں چینی روایتی ڈانس شو
جنگ نیوز -
پودگوریسا …مونٹی نیگرو میں چینی روایتی ڈانس شو دی چارم آف دونہوانگ میں رنگا رنگ ملبوسات زیب تن کیے خواتین نے رقص کا مظاہرہ پیش کیا ۔مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پودگوریسامیں چینی قمری سال کی تقریب کے دوران چائنیزڈانس شو پیش کیا گیا ۔تقریب کا انعقاد مونٹی نیگرو کی وزارت ثقافت اور چینی سفارت خانے نے مل کر کیا تھا ۔اس موقع پر رنگا رنگ کپڑوں میں ملبوس چینی خواتین نے روایتی رقص کا مظاہرہ کیا۔ گینسواوپیراہاؤس میں ہونے والی تقریب میں لوک کہانیوں پرمبنی کھیل پیش کیے گئے جو موسیقی اوررقص پرمشتمل تھے۔