تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

تنہائی اور ڈپریشن سے بچنے کیلئے جانور پالیں، آسٹریلوی عوام کو مشورہ

جنگ نیوز -
سڈنی …اگر آپ تنہائی محسوس کر رہے ہیں توکوئی جانور پال لیں ۔نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پالتو جانوروں کی موجودگی تنہائی اور ڈپریشن سے بچاؤ کا اچھا حل ہے۔ موجودہ دور میں تیز رفتاراور مصروف زندگی میں اپنے لئے وقت نکالنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ایسے میں پالتو جانور کو دیا جانیوالا وقت دراصل آپ کو تنہائی سے بچاتا ہے ۔ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ذہنی تناؤ کی سب سے اہم وجہ اکیلے پن کا احساس ہے اور کسی پالتو جانور کی موجودگی میں یہ احساس کم سے کم ہو جاتا ہے۔اپنے پالتو جانور کا خیال رکھنا اور انہیں باقاعدہ وقت دینا اور معمولات زندگی سے ہٹ کر ان کے ساتھ گھومنا پھرنا ذہنی دباؤ اور تناؤ سے بچاؤ کا ایک بہتر حل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.