5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کاٹھ کباڑ سے تیار کیے گئے قدیم کشتیوں کے ماڈل
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر San Juan سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ جان ٹیلر کو کاٹھ کباڑ کا حصہ بنائی جانے والی ناکارہ اشیاء کی مدد سے سمندر ی جہاز تخلیق کرنے میں مہارت حاصل ہے۔ٹیلر ناکارہ لکڑی،کمپیوٹر پرزہ جات،ہاکی اسٹکس اور دیگر ناکارہ اشیاء کو انتہائی خوبصورتی سے ساتھ جوڑتے ہوئے سمندری کشتیوں کے ایسے نایاب ماڈل تخلیق کرتا ہے جو دور سے دیکھنے میں قدیم دور کی کشتیاں معلوم ہوتی ہیں۔