تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے پر حق کاساتھ دے رہے ہیں،نوازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی قسمت سنوارنے کے لئے انہوں نے صدر آصف زرداری سے معاہدہ کیا، لیکن انہوں نے معاہدہ ایک مہینے میں ہی توڑ دیا۔وہ لاہور میں شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے موجودہ حالات سے بہت پریشان ہیں۔انہوں نے لوڈ شیڈنگ، غربت ، مہنگائی کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت سے تعاون کیا لیکن صدر زرداری نے ان کی ہر کوشش ناکام بنا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مسائل کے حل کے لئے ان کے خلوص کو صدر زرداری نے کمزوری سمجھا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ دس نکاتی ایجنڈا قومی مسائل حل کرنے کے لئے دیا لیکن حکومت نے پوری قوم کو مایوس کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے پر وہ حق کاساتھ دے رہے ہیں۔ قومی خودمختاری کا تحفظ ہر مفاد پر مقدم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.