5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بحرین:اپوزیشن نے مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی، پرل اسکوائر سے ٹینک واپس
جنگ نیوز -
مناما . . . . . . بحرین میں اپوزیشن رہنماؤں نے مذاکرات کی دعوت قبول کرلی۔ دارالحکومت کے پرل اسکوائر سے فوجی دستوں اور ٹینکوں کاانخلا شروع ہوگیا اور مظاہرین نے دوبارہ وہاں جمع ہونا شروع کردیا ہے۔بحرین ٹی وی رپورٹس کے مطابق بحرین کے ولی عہد نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں فوجی دستوں کے انخلا کے ساتھ ہی پولیس کنٹرول سنبھال لے۔اس اعلان کے ساتھ ہی مناما سے فوجی دستوں اور ٹینکوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور مظاہرین نے دوبارہ پرل اسکوئر کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔بحرین کی لیبر یونین نے بھی صورتحال کے باعث غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔