تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستا ن کو بچانے کے لئے بے داغ قیادت چاہیے،شاہ محمود قریشی

جنگ نیوز -
ملتان . . . . . سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہپاکستا ن کو بچانے کے لئے بے داغ قیادت چاہیے، ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں پاک امریکہ تعلقات کیسے تھے جو ایک واقعہ کی نظر ہو گئے ، امریکاسے دیرپاتعلقات کی بنیادرکھناہوگی لیکن سرجھکاکرنہیں سراٹھاکر۔یہ بات سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئی کابینہ میں شمولیت اختیار نہ کرنے کے بعد پہلی بار اپنے شہر ملتان میں چوک گھنٹہ گھر پر جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج اپنی سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے امریکہ کے ساتھ دیر پا تعلقات کی بنیاد رکھنی چاہیے لیکن سر جھکا کے نہیں سر اٹھا کے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود ذوالفقار علی بھٹو کا سپاہی اور بے نظیر کا بھائی ہے میں مولا کی قسم کھاتا ہوں اقتدار نہیں چاہیے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خود کو عوام کی عدالت میں پیش کرتا ہوں ان کا دامن صاف ہے اور ان کا کردار اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ شاہ محمود بکنے والا نہیں اور اپنے موقف کو اپنا کر شاہ محمود نے ایک اور پیغام دے دیا ہے کہ شاہ محمود جھکنے والا بھی نہیں،میں کسی جاگیردار کا بیٹا نہیں بلکہ ایک درویش کا بیٹا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانے کے لئے بے داغ قیادت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کیا40 ،50 کی کابینہ میں ہم ایسے لوگ تلاش نہیں کر سکتے جن کا دامن صاف ہو ہماری صفوں میں ایس لوگ موجود ہیں لیکن دیکھنے والی آنکھ چاہیے ۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ وقت آ گیا ہے پاؤں پر کھڑاہونا سیکھیں، کیا ہمیں اپنے وقار کا سودا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی عوام کے لئے دوہرا معیار ختم کر کے انہیں جائز حقوق دینا ہوں گے لاہور میں4 بے گناہ شہری جان گنوا بیٹھے قانون کا مطالعہ کر کے کہتا ہوں امریکہ غلط مطالبہ کر رہا ہے،امریکی ریمنڈ کیلئے جس استثنا کا مطالبہ کررہے ہیں وہ درست نہیں ، ریمنڈ ڈیوس معاملے پر انہوں نے کہا کہ ظلم بھی تم کرو ، مظلوم بھی ہم ہوں اور دھمکیاں بھی ہمیں ملیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.