تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب عہدے سے مستعفی

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب اپنے پارٹی عہدے سے مستغفی ہوگئیں۔ پیپلز پارٹی سندھ میڈیا سیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فوزیہ وہاب کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدہ دو سال کیلئے ہوتا ہے اور انہوں نے یہ عہدہ مشکل حالات میں سنبھالا۔ فوزیہ وہاب نے اعتماد کرنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری،فریال تالپور،رخسانہ بنگش اور دیگرساتھیوں کا شکریہ ادا کیا ۔ایک سوال کے جواب میں فوزیہ وہاب نے وضاحت کی کہ 14فروری کو ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پرانہوں نے ذاتی حیثیت سے بیان دیا ،اس بیان کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ۔ اس بیان پر ان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس کا وہ ذاتی حیثیت سے دفاع کریں گی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ لیے جانے کی خبرمیں کتنی صداقت ہے ،تو فوزیہ وہاب کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ پارٹی عہدیدار نے خود استعفیٰ دیا ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.