تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برطانوی حکمران پارٹی کی چیئرپرسن سعید ہ وارثی کی صدرزرداری سے ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . برطانیہ کی حکمران پارٹی کی چیئرپرسن سعیدہ وارثی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے، صدر نے ان پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں اقتصادی ترقی زونز کے قیام اور یورپی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں صدر زرداری کاکہناتھاکہ دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے ، جس کامقابلہ کرنے کے لئے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا، سعیدہ وارثی نے صدر کو پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.