تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسلام آباد:امریکی کانگرس کے وفد کی صدرزرداری سے ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . امریکی کانگرس کے وفد نے سینیٹر رابرٹ کروک کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے،صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی اور سیلاب سے تباہ حال معیشت کی بحالی کیلئے امدادنہیں تجارت چاہئے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں امریکی سفیر کیمران منٹر اور سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کے علاوہ دیگر حکام بھی موجود تھے،اس موقع پرصدر زرداری نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں اقتصادی ترقی زونز کے قیام میں تیزی لائی جائے۔ امریکی وفد نے صدر کو یقین دہانی کرائی کہ امریکا دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے طویل المیعاد اورکثیرالجہتی تعلقات چاہتا ہے۔ اس موقع پرسیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے بتایاکہ پاک بھارت سیکرٹریز کی حالیہ ملاقات نتیجہ خیز رہی ہے اور پاکستان اور بھارت نے جامع مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیا ہے،سلمان بشیر نے بتایا کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کے بعد پہلا اجلاس نئی دہلی میں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.