5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت: راحت فتح علی کو پاسپورٹ مل گیا، آج رات واپسی کا امکان
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . . . . بھارت میں پاکستانی گلوگار راحت فتح علی کوپاسپورٹ واپس مل گیا ہے اور ان کی آج پاکستان واپسی کا امکان ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابقنئی دلی میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پرفردجرم عائدکردی گئی،ان کے ساتھ ان کے منیجرمعروف اورچتریش شریواستوپربھی فردجرم عائدکردی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق راحت فتح علی خان پرفارن ایکس چینج مینجمنٹ اور کسٹم ایکٹ کے تحت فردجرم عائد کی گئی اور راحت فتح علی خان کوایئر پورٹ پر کسٹم کوجرمانہ اداکر نا پڑے گا،اس کے علاوہ ان سے برآمد ہونے والے تقریباً سوا لاکھ ڈالر بھی ضبط کرلئے گئے ہیں۔راحت فتح علی خان جرمانے کے بعدپاکستان جاسکتے ہیں،تاہم راحت فتح علی خان پر رقم کی غیر قانونی منتقلی کے خلاف بھارتی کسٹمز میں مقدمہ چلایا جائے، راحت فتح علی کو پاسپورٹ واپس کردیا گیا ہے اورآج ان کی واپسی کا امکان ہے۔