تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی میں یکم مارچ سے کریڈٹ کارڈ پر خریداری نہیں ہوسکے گی،صدیق میمن

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . یکم مارچ2011 سے کریڈٹ کارڈز رکھنے والے افراد کراچی کے بازاروں میں خریداری نہیں کرپائیں گے۔ چیئرمین کراچی ٹریڈرز ایکشن کمیٹی صدیق میمن کے مطابق یہ سہولت ختم ہونے کی وجہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے تاجروں سے1.5 سے3 فیصد تک کمیشن حاصل کرنا ہے۔صدیق میمن کے مطابق تاجر اور دکاندار پہلے صارفین سے کمیشن وصول کیا کرتے تھے مگر پھر مہنگائی اور قیمتیں بڑھنے کے باعث خود ہی اس کی ادائیگی شروع کردی مگر اب دکانداروں کے لیے یہ ادائیگی ایک بہت بڑا مالی بوجھ بن گئی لہذا کمیٹی نے یکم مارچ سے تمام دکانوں سے کریڈٹ کارڈ مشینیں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کریڈٹ کارڈز پر کمیشن کو کم کرکے ایک فیصد پر لے آئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.