5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اقلیتوں کے لئے مختص نشستوں میں اضافہ کیاجائے،قائمہ کمیٹی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے اقلیتی امور نے قومی اسمبلی میں اقلتیوں کیلئے مختص دس نشستوں میں آبادی کے اعتبارسے اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسلام آبادمیں ڈاکٹرمیش کمارکی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیراقلیتی امورشہبازبھٹی کاکہناتھاکہ وہ اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کامعاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے پانچ فیصدکوٹے پرعمل درآمدکویقینی بنانے کے لئے ایک کمیشن قائم کیاگیاہے۔ کمیٹی میں سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے حق میں قراردادکی منظوری دیتے ہوئے ان کی خدمات کوسراہاگیا۔