تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سندھ بینک عوام کیلئے قائم کیا ، کرپشن نہیں ہونے دی جائیگی، قائم علیشاہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بینک کو صوبے کی عوام کے لئے قائم کیا گیا ہے اور اس میں پنجاب بینک کی طرح کرپشن نہیں ہونے دی جائے گی، سندھ بینک کی کراچی برانچ کے افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب بینک کا موازانہ سندھ بینک سے نہیں کرنا چاہیے، سندھ بینک کو پیشہ وارانہ طریقے سے چلایا جائے گا اور اس میں سیاسی مداخلت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کا ایگری کلچر بینک صوبہ سندھ کے ہاریوں کو قرضے نہیں دیتا ہے ،سندھ بینک چھوٹے کاروبار اور کاشت کاروں کو قرض دیگا ۔اس سوال پر کہ 10ارب روپے سے بینک بنانے کے بجائے سیلاب زدگان اور تخفیف غربت پر خرچ کیوں نہیں کئے گئے، قائم علی شاہ کاکہنا تھا کہ یہ سندھ بینک صوبے کے عوام کی خواہش کے تحت کام کیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.