تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ٹول پلازہ عملے کی ایم این اے کی کارپرفائرنگ

جنگ نیوز -
جامشورو . . . . . جامشورو ٹال پلازہ پر ٹال ٹیکس کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ایم این اے لال چند ہوکرانی اور عملے میں تلخ کلامی کے بعد ٹول پلازہ عملے نے ایم این اے کی کار پر فائرنگ کردی،،فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم ایم این اے محفوظ رہے، واقعہ کے وقت ایم این اے کی فیملی بھی ان کے ساتھ سفر کررہی تھی تاہم وہ کسی بھی جانی نقصان سے محفوظ رہے، ایم این اے کی گاڑی پر فائرنگ واقعہ کے بعد پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا ہے جس کے بعد ہائی پرٹریفک معطل ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.