5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خودمختاری کو مدنظررکھ کر ریمنڈ ڈیوس کا کیس ڈیل کرنا چاہیے، فضل الرحمان
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی بالادستی کی وجہ سے گھٹن ہے،یہاں انقلاب آیا تو عالمی بالادستی کے خلاف آئے گا،ہمیں آزادی اور خودمختاری کا ثبوت دیتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس کا کیس ڈیل کرنا چاہیے۔بھارت سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے فیصلے کا اختیارعدالت کو حاصل ہے اور یہ روایت نہیں ڈالی جانی چاہئے کہ کوئی سفارتکار اسلحہ لے کر آزادانہ گھومتا رہے،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اتحادی ہونے کے حوالے سے ان کا فیصلہ بڑا واضح ہے،پیپلز پارٹی حکومت میں شامل اتحادیوں کے ساتھ مشورہ نہیں کرتی،جبکہ مسلم لیگ ن اپوزیشن میں کسی کو ساتھ نہیں رکھنا چاہتی،انہوں نے کہا کہ ہم کشمیرپر60سال پرانی قرار دادوں پر عمل درآمد کا تقاضا تو کرتے ہیں، لیکن ڈرون حملوں کے حوالے سے اپنی اسمبلی کی قراردادوں کا پاس نہیں کرتے،انہوں نے ایم ایم اے کی بحالی کو ضروری قرار دیا۔