5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیر اطلاعات کی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ حکومت آزادی صحافت کی علم بردار ہے انہوں نے وزارت اطلاعات کو میڈیا کی آزادی ترقی اور تعاون کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے ۔انہوں نے وزیراعظم کو وزارت اطلاعات اور اس کے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے وزیراطلاعات کو ہدایت کی کہ میڈیا، بالخصوص الیکٹرانک میڈیا کو ہر ممکن سہولیات دی جایئں اور آزاد میڈیا کے فرو غ کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں ۔