5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
الیکشن کمیشن22 فروری سے دوبارہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کریگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . الیکشن کمیشن22 فروری سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل دوبارہ شروع کر رہا ہے، جس میں انتخابی نشانات، آئین کے آرٹیکل62، انتخابی حلقوں کی حد بندی اور لوکل باڈیز انتخابات پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی رہنماوں کو الیکشن کمیشن کے گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔23 فروری کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن سیاسی پارٹیوں سے ان کے انتخابی نشانات بارے رائے لے گا۔ اجلاس کے بارے سیاسی پارٹیوں کے صدور اور سیکرٹری جنرلز کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں، جن میں مخدوم امین فہیم، راجاظفر الحق، چودھری شجاعت حسین، اسفند یار ولی، فاروق ستار، مولانا فضل الرحمان، سید منور حسن سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔