تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسوہ رسول ﷺ میں مضمر ہے،علما

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . علما اور اسکالرز نے کہاہے کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل شریعت اور اسوہ رسول ﷺ میں مضمر ہے ، ان کاکہناہے کہ پاکستانی معاشرے کی ازسرنو تطہیر کی ضرورت ہے ۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس سے خطاب میں مولانا سعید خان ،ڈاکٹر حبیب الرحمان عاصم ،بار کے صدر ہارون الرشید سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔مقررین کا کہنا ہے کہ اسوہ رسول ﷺ کو عمل کے سانچے میں ڈھالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.