5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہوراسٹاک میں نئے مارجن ٹریڈنگ سسٹم کے بارے میں تربیتی سیشن
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہور اسٹاک مارکیٹ میں نئے مارجن ٹریڈنگ سسٹم کے بارے میں تربیتی سیشن ہوا جس میں بروکرز نے اطمینان کا اظہار کیا اور پروڈکٹ شروع کرنے کے اقدام کی مکمل حمایت کی۔یہ تربیتی نشست ایس ای سی پی کی ہدایت پر ہوئی۔ جس میں بروکرز کو نئے مارجن ٹریڈنگ سسٹم کے الگ ٹرمینل اور تمام تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ تربیتی نشت میں ممبران اور بروکریج ہاوسز کے تکنیکی افراد نے شرکت کی، ماہرین نے شرکا کو نئے مارجن ٹریڈنگ سسٹم کے بارے میں بریف کیا۔ ڈائریکٹر ایل ایس ای مرزا اعجاز بیگ نے بتایا کہ نئے مارجن ٹریڈنگ سسٹم سے کاروباری حجم بڑھے گا اور سرمایہ کار تعاون کریں گے۔