تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان میں سیلاب کے نقصانات ابھی ختم نہیں ہوئے،سعیدہ وارثی

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . برطانیہ کی حکمران کنزرویٹوپارٹی کی چیئرپرسن سعیدہ وارثی کاکہناہے کہ پاکستان میں سیلاب کے نقصانات ابھی ختم نہیں ہوئے، مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام آبادمیں میڈیاسے بات چیت میں سعیدہ وارثی کاکہناتھاکہ صوبہ سندھ میں کئی علاقے ابھی تک سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں، جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ برطانوی حکومت، عوام اور برطانوی مسلمانوں نے دل کھول کر پاکستان کے سیلاب زدہ گان کی امداد کی ہے۔ اب آگے دیکھنا پڑے گا کیونکہ پاکستانیوں کی جو ضروریات ہیں وہ ابھی تک پوری نہیں ہوئیں، چھ ماہ ہو گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.