5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجاب میں غیرآئینی اقدامات سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا،ثمینہ گھرکی
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پیپلزپارٹی لاہور کی صدر،وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر آئینی اقدامات سے جمہوری اداروں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔لاہور میں پیپلزلیبر بیوروکے وفد سے ملاقات میں ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ نوازشریف کا ریمنڈ ڈیوس کے بارے میں بیان درست نہیں، کسی نے ریمنڈ کے معاملے کو خراب نہیں کیا،اس کے سفارتی استثنیٰ کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریمنڈپنجاب پولیس کی تحویل میں ہے اور اس سے متعلق عدالتی فیصلے کے احترام کیاجائے گا۔