5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فاٹا کی ترقی کیلئے امن کی بحالی ناگزیر ہے ، گورنر خیبر پختونخوا
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . . گورنر خیبرپختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ فاٹا کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے امن کی بحالی نا گزیر ہے۔گورنرہاؤس پشاور میں فاٹا کے پارلیمانی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا کہ اب فاٹا کے زیادہ تر علاقوں میں حالات پرسکون اورترقی کے لیے سازگار ہیں ۔ گورنر نے فاٹا کے بارے میں منفی تاثرات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فاٹا کی تعمیر نو کے محکموں کو قبائلی علاقوں میں ترقیاتی عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ۔