5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایساف اورنیٹوکنٹینرزکوگوادرپورٹ سے بھجوایاجائے، سینیٹ قائمہ کمیٹی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ارکان کاکہناہے کہ ایساف اورنیٹوکے کنٹینرزکی وجہ سے پاکستانی کی سڑکوں کوسالانہ اربوں روپے کانقصان ہورہاہے، وزارت پورٹ اینڈشپنگ اعلیٰ اتھارٹی کوخط لکھے، جس میں کہاجائے کہ نیٹواورایساف کے لئے کنٹینرزگوادرپورٹ سے بھجوائے جائیں ۔ اسلام آبادمیں گلشن سعیدکی صدارت میں ہونے والے پورٹ اینڈشپنگ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کوسیکریٹری پورٹ اینڈشپنگ نے بتایاکہ گوادرپورٹ کوفعال کرنے کے لئے پورٹ آف سنگاپورنے معاہدے کی شرائط پوری نہیں کیں، ایسانہ کرنے پرمعاہدہ ختم کیاجاسکتاہے لیکن پورٹ سنگاپورالٹاالزام حکومت کومورودالزام ٹھہرارہاہے۔ کمیٹی نے کے پی ٹی کی جانب سے سوارب روپے کی لاگت سے ڈیپ سی پورٹ بنانے پرتحفظات ظاہرکرتے ہوئے پورٹ قاسم کوناکام بنانے کی سازش قراردیا۔