5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی شہریوں نے مصر سے بچوں کو غیر قانونی طور پر تحویل میں لیا،وکی لیکس
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . وکی لیکس سے جاری کردہ مراسلوں سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکا اور کینیڈا کے شہریوں نے مصر سے بچوں کو غیر قانونی طور پر تحویل میں لیا ۔ ایک غیر ملکی اخبار نے وکی لیکس سے جاری کردہ امریکا کے خفیہ سفارتی تار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ شائع کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی اور ممکنہ طور پر کینیڈا کے شہری مصر سے غیرقانونی طور پر بچوں کو تحویل میں لینے میں ملوث ہیں ۔ فروری دو ہزار نو کے ایک مراسلے کے مطابق مصر کے فراڈ پری ونشن یونٹ نے اکیس کیسز کی نشاندہی کی تھی جس میں شادی شدہ جوڑوں نے نوزائیدہ بچوں کے امریکی شہریت کے حصول کیلئے جعلی دستاویزات بنوائیں ۔ مراسلے میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ مصر کے تحقیقاتی یونٹ نے بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث دس افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں دو امریکی شادی شدہ جوڑے بھی شامل ہیں ۔