تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جسٹس رمدے،جسٹس رحمت جعفری کے ایڈہاک جج کا تقرر موخر

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے اور جسٹس رحمت حسین جعفری کے بطور ایڈہاک جج تقرر کا معاملہ موخرکردیاہے، جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے9میں سے6ایڈیشنل ججزکوایک سال کی توسیع دے دی گئی ہے۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ، چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوا، جس میں جسٹس جاوید اقبال، جسٹس شاکر اللہ جان، جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس ناصرالملک کے علاوہ وزیر قانون بابر اعوان، اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق اور پاکستان بار کونسل کے نمائندے خالد رانجھاشریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان بار کونسل کے نمائندے خالد رانجھا اور وزیر قانون بابر اعوان نے جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے اور جسٹس رحمت حسین جعفری کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی مخالفت کی، جس پریہ معاملہ موخرکردیاگیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدرعاصمہ جہانگیر نے چیف جسٹس پاکستان کے اس فیصلے کوخوش آئندقراردیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.