تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک کوایمان داراورباکردارحکمرانوں کی ضرورت ہے، الطاف حسین

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ملک معاشی بد حالی کا شکار ہے، کرپشن اور اقرباپروری عروج پر ہے۔ملک کو ایماندار اور باکردار حکمرانوں کی ضرورت ہے۔ایم کیو ایم کے زیراہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد کراچی میں محفل ذکر مصطفیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، ممتاز نعت و ثنا خواں، اراکین رابطہ کمیٹی اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں متحدہ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار اور بے یقینی نبی کریم ﷺ کی تعلیمات سے روگردانی کی وجہ سے ہے۔ انھوں نے زوردیاکہ ذکر مصطفٰیﷺ سے مستفید ہونے کے لیے سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکمرانوں اور عدلیہ کو حضوراکرم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں فرائض ادا کرناہوں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.