تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:سائٹ ایریامیں بسوں میں لوٹ مارکرنے والے پانچ ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی. . . . .. .. کراچی کے علاقے سائٹ ایریا سے مسافر بسوں میں لوٹ مار کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق سائٹ ایریا کے علاقے سے مسافر بسوں میں لوٹ مار اور فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ان کے قبضے سے اسلحہ،خنجراور شہریوں سے چھینے گئے 7 موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.