5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی ،ایک ملزم کو گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . .کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیااوراس کی نشاندہی پر مکان میں چھپائی گئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق سی آئی ڈی پولیس کی ٹیم نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔چوہدری اسلم کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ میں ایک شخص کو قتل کیا تھااور اس کی لاش وہیں دفنادی تھی۔ ملزم کے نشاہدی پر اس کے گھر سے لاش برآمد کرلی گئی ہے۔