5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ا یک شخص ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . .کراچی کے علاقے برنس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق تھانہ آرام باغ کی حدود میں واقع برنس روڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو پولیس کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے،جہاں ضابطے کی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔رابطہ کرنے پر پولیس حکام کا کہنا ہے واقعہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے اور مزید تفتیش کررہے ہیں۔