تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیامیں مظاہرے،120افراد جاں بحق،ایک ہزارسے زائد زخمی

جنگ نیوز -
لیبیامیں مظاہرے،120افراد جاں بحق،ایک ہزارسے زائد زخمی

ترپیولی… لیبیا میں صدرقذافی کے خلاف مظاہروں میں120 افراد جاں بحق اور ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ درجنوں افرادکوگرفتارکرلیاگیا۔بحرین میں ہزاروں مظاہرین نے ایک بار پھر دارالحکومت کے پرل چوک پردھرنا دے دیاہے اورحکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کا آغازکردیا ہے۔یمن میں صدرصالح کے حامیوں کی مخالفین پرفائرنگ کی فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے جبکہ کویت میں بے وطن عربوں کے ایک گروپ نے شہریت کے حصول کے لیے مظاہرہ کیاہے تیونس اورمصرکے بعدلیبیا ،بحرین اوریمن کے عوام جبر سے آزادی کا مشن لیے سڑکوں پر آگئے ہیں۔لیبیا کے شہر میدان جنگ بن گئے ہیں اور شہری ۔چالیس برسوں سے زائد کرسی صدارت پر جمے کرنل قذافی کے خلاف سراپااحتجاج ہیں۔ بن غازی میں سیکیورٹی فورسزاورمظاہرین میں جھڑپ اورایک کمپاؤنڈ سے مظاہرین پر کی جانے والی فائرنگ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔ پانچ دنوں میں ایک سوبیس افرادجانوں کانذرا نہ پیش کرچکے ہیں جبکہ ہزارسے زائد زخمی ہیں۔حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بدنظمی پھیلانے والے عرب اوردیگرملکوں کے باشندے ہیں جو ملک کوعدم استحکام کاشکارکرناچاہتے ہیں۔لیبیاکی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق غیرملکیوں کے نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے درجنوں افرادکو حراست میِں لے لیا گیا ہے۔عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتساب اورتبدیلی کے مطالبات کرنے والے مظاہرین پرسیکیورٹی اہلکاروں کے کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔بحرین میں حکومت مخالف مظاہرین نے ایک بار پھر مناما کے پرل اسکوائر کاکنٹرول سنبھال لیاجس کے بعد حکومت اپوزیشن سے مذاکرات پر مجبور ہوگئی ہے۔یہ مذاکرات ولی عہد اورسیاسی گروپوں کے درمیان ہورہے ہیں جواصلاحات کامطالبہ کررہے ہیں۔۔آٹھ روزسے جاری ان مظاہروں میں چھ افراد جاں بحق اور200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.