5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وائٹ ہاؤس کے قریب لگا نیشنل کرسمس ٹری گرگیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . . . . تند وتیزہوا کے جھونکوں سے وائٹ ہاؤس کے قریب لگا ہوا نیشنل کرسمس ٹری گرگیا۔ 42 فٹ اونچاکولوریڈو بلیو نسل کا یہ کرسمس ٹری ہفتے کی صبح چالیس کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواکے تیز جھکڑوں کوسہہ نہ سکا اورزمین پرآرہا۔ اس درخت کو 1978 میں وائٹ ہاؤس کے قریب ایک کھلی جگہ پر لگایا گیاتھا۔ یہ واحد درخت تھا جسے ہرسال کرسمس کے موقع پررنگ برنگے قمقوں اور دیگرآرائشی چیزوں سے سجایا جاتا تھا۔ نیشنل پارک کے ترجمان کے مطابق واقعے کے وقت وہاں کوئی شخص موجودنہیں تھا۔ان کاکہنا ہے کہ اس سے قبل بھی یہاں لگائے جانے والے کرسمس ٹری تیزہواؤں کے سبب گر چکے ہیں۔اب اس کی جگہ دسمبرسے پہلے نیاکرسمس ٹری لگایا جائے گا جس کاپہلے ہی بندوبست کرلیا گیا ہے۔