5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی،گلستان جوہر میں دوافرادکااغواکے بعدقتل
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دو افراد کو اغوا کرنے کے بعد سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا،پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 13 میں واقع ایک اپارٹمنٹ کی فٹ پاتھ سے رات گئے دو افراد کی لاشیں ملیں،،جنھیں سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، پولیس حکام نے جیو نیوز کو بتا یا کہ مقتولین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ،جبکہ لاشوں کو پولیس کارروائی کے لیے جنا ح اسپتال منتقل کیا گیاہے،،جہاں ان کی شناخت 39 سالہ اعجاز محمد عرف فتح اور 42 سالہ عبدالقیوم بلوچ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق قاتلوں کے حوالے سے اہم شواہد مل گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں آئے گی۔