تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

راحت فتح علی اور انکے ساتھی پر15/15لاکھ روپے جرمانہ عائد

جنگ نیوز -
نئی دہلی…نئی دہلی میں پاکستان کے مایہ نازگلوکارراحت فتح علی خان اوران کے منیجرپرپندرہ پندرہ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق غیر قانونی کرنسی باہرلے جانے کی کوشش کے الزام میں پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان اور ان کے منیجرمعروف علی پر 15،15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں موجودراحت فتح علی پرفیمااورکسٹم ایکٹ کے تحت فردجرم عائد کی گئی ہے۔ان کے ساتھ ان کے شوزکے آرگنائزرچتریش شری واستو پربھی فردجرم عائد کی گئی ہے ۔ ان کی گرفتاری کے لیے ممبئی میں دومقامات پرچھاپے مارے گئے اورپچاس لاکھ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے راحت فتح علی سے برآمد کیے گئے ایک لاکھ چوبیس ہزارڈالر ضبط کرکے ان کا پاسپورٹ واپس کردیا گیا تھا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دلی ایئرپورٹ پرراحت فتح علی کسٹم حکام کوجرمانہ اداکرنے کے بعدپاکستان جاسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.