5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شمالی وزیرستان سے کرنل امام کی لاش مل گئی
جنگ نیوز -
میرانشاہ…شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی سے آئی ایس آئی کے سابق افسر کرنل امام کی لاش مل گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق افسر کرنل امام کی لاش میر علی کے علاقے کرم کوٹ میں ایک سڑک سے ملی ہے۔ گزشتہ روز کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے ایک وڈیو جاری کی گئی تھی جس میں کرنل امام کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما حکیم اللہ محسود سمیت چند دیگر مسلح افراد کے ساتھ نامعلوم مقام پر دکھایا گیا ہے۔ وڈیو کے مطابق زمین پر بیٹھے کرنل امام کو پہلے کھڑا کیا جاتا ہے اور اس کے بعد نا معلوم شخص پستول سے فائر کرکے کئی گولیاں مارتا ہے۔ مارچ 2010 کو کرنل امام، خالد خواجہ اوربرطانوی صحافی اسد قریشی کوشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے اغوا کیا گیا تھا ۔خالد خواجہ کو طالبان نے اپریل 2010 میں قتل کیا گیاتھا جبکہ برطانوی صحافی اسد قریشی کو تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا گیاتھا۔