تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مہند ایجنسی میں فورسز کی کارروائی،20شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور…مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 20 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل بائی زئی میں پاک افغان بارڈر پر واقع زیارت پوسٹ پر شدت پسندوں نے گذشتہ رات حملہ کیا۔ جس پر فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ جوابی کاروائی کے نتیجے میں 20 شدت پسند ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.