5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بحرین میں احتجاج کرتی ہزاروں خواتین پرل اسکوائر پہنچ گئیں
جنگ نیوز -
مناما…اپنے حقوق کے حصول کی شمع دل میں جلائے بحرین کی ہزاروں خواتین احتجاج کرتی منامہ کے پرل اسکوائر پہنچ گئی ہیں۔ حکومت مخالف مظاہروں میں روایتی لباس پہنے،ہاتھوں مین جھنڈے اٹھائے،موم بتیاں تھامے، کندھے سے کندھا ملائے مظاہروں کی مرکزی جگہ پرل اسکوائر پرجمع ہوئیں، ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت کومستعفی ہوجاناچاہیے، ہم سب ایک ہیں اور پڑھے لکھے ہیں اس لیے مظاہروں کے لیے جمع ہیں۔