5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
افغانستان: جلال آباد خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی
جنگ نیوز -
کابل…افغانستان کے شہر جلال آباد میں گزشتہ روز بینک پر ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی۔ جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سات طالبان جنگجوؤں نے کابل بینک کی ایک برانچ پر مشین گنوں اور دستی بموں سے حملہ کیا اور اس کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا ڈالا۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے 35 افراد میں عام شہریوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو اپنی تنخواہیں لینے بینک پہنچے تھے، 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔طالبان نے بینک پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔