5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ، کینیا کی ٹیم69رنز پر ڈھیر،کیویز کو جیتنے کیلئے آسان ہدف
جنگ نیوز -
چنئی…دسویں ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں کینیا کی ٹیم نیوزی لینڈکا جم کر مقابلہ نہ کرسکی اور23.5اوورز میں پوری ٹیم69رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی اور کیویز کو جیتنے کیلئے70رنز کا آسان ہدف فراہم کیا۔ کینیا کی ٹیم آغاز ہی سی اعتماد کا مظاہرہ نہ کرسکی اور 14کے مجموعی اسکور پر اوپنر اوبانڈا 6رنز بنا کر ساوٴتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ انکے بعد کیویز کا دوسرا شکار واٹرز بنے جو 40کے مجموعی اسکور پر 16رنز بنا کر بینیٹ کا شکار بنے۔ کینا کے راکپ پٹیل 16رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے جبکہ تین کھلاڑی اودھیامبو، نگوچے اور اوٹینو بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے۔ کیویز کی طرف سے کامیاب ترین بولر بینیٹ ثابت ہوئے جنہوں نے 16رنز کے عوض4وکٹیں حاصل کیں۔ انکے علاوہ ساوٴتھی نے 13رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔