5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اونچا سننے والے افراد کی یاد داشت کمزور ہو سکتی ہے،تحقیق
جنگ نیوز -
نیویارک…اکثر لوگ یادداشت کی خرابی کا تعلق بڑھتی عمر کے ساتھ جوڑتے ہیں۔لیکن ایسا نہیں حالیہ تحقیق کے مطابق سماعت کی خرابی کی وجہ سے اونچا سننے والے افرادمیں یاد داشت کمزور ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔امریکا کی ہاپکنز یونی ورسٹی کے ماہرین کے مطابق اونچا سننے والے افراد کی دماغی صلاحیتیں متاثر ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجنگ کے جائزے کے مطابق چھ سو سے زیادہ مرد اور خواتین کی سماعت کے بارے میں بارہ سال تحقیق کی گئی۔اس تحقیق سے پتا چلا کہ جو افراد جتنا اونچا سنتے تھے۔ ، ان میں دماغی انحطاط یا الزائمر کی علامتیں اتنی ہی شدید تھیں۔