5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری
جنگ نیوز -
پشاور… پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں جاری بارشوں کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات پشاور کے مطابق پشاور ،چارسدہ ،نوشہرہ ،صوابی ڈی آئی خان اور بالائی خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جو آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ 29ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بالاکوٹ میں سولہ اور پاراچنار میں نو ملی میٹر بارش ہوئی۔ خیبر پختون خوا کے علاقے مالم جبہ میں ایک اعشاریہ پانچ انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ۔ سوات ، دیر اور چترال میں بھی برفباری جاری ہے ۔