تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے کینیا کو10وکٹوں سے شکست دے دی

جنگ نیوز -
چنئی…دسویں ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈنے کینیا کو با آسانی 10وکٹوں سے شکست دے دی۔ کینیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھاہم وہ نیوزی لینڈکا جم کر مقابلہ نہ کرسکی اور23.5اوورز میں پوری ٹیم69رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی اور کیویز کو جیتنے کیلئے70رنز کا آسان ہدف فراہم کیا۔ کینیا کی ٹیم آغاز ہی سی اعتماد کا مظاہرہ نہ کرسکی اور 14کے مجموعی اسکور پر اوپنر اوبانڈا 6رنز بنا کر ساوٴتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ انکے بعد کیویز کا دوسرا شکار واٹرز بنے جو 40کے مجموعی اسکور پر 16رنز بنا کر بینیٹ کا شکار بنے۔ کینا کے راکپ پٹیل 16رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے جبکہ تین کھلاڑی اودھیامبو، نگوچے اور اوٹینو بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے۔ کیویز کی طرف سے کامیاب ترین بولر بینیٹ ثابت ہوئے جنہوں نے 16رنز کے عوض4وکٹیں حاصل کیں۔ انکے علاوہ ساوٴتھی نے 13رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا اور صرف8اوورز میں 2چکھوں اور 9چوکوں کی مدد سے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ کیویز کے گپٹل نے5چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے 39جبکہ مک کیلم نے 4چوکوں کی مدد سے 26رنز بنائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.