5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیپلز پارٹی کے انیس نکات صوبے میں گڈ گورننس کیلئے ہیں،راجاریاض
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب میں پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی وزیر راجا ریاض کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے انیس نکات صوبے میں گڈ گورننس کیلئے ہیں۔لاہور سے جاری اپنے بیان میں راجا ریاض نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف انیس نکات پر عملدرآمد کرائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے انیس نکات پر بننے والی کمیٹی کیلئے نام دے دیئے ہیں لیکن مسلم لیگ نے ابھی تک کوئی نام نہیں دیا۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے یونی فکیشن گروپ کو گود میں بٹھا کر میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی کی۔