5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ کیس پر رائے دینا مناسب نہیں، عدالت کوفیصلہ کرنے دیں، گورنر پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور…گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ریمنڈ ڈیوس کیس پر رائے زنی مناسب نہیں عدالت کو غیر جانبداری سے انصاف کرنے دیا جائے۔انھوں نے یہ بات لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتوں کو سمجھنا ہو گا کہ مفاہمت کی سیاست ہی ان کی منزل اور مستقبل ہے جس کیلئے بے نظیر بھٹو نے جان دی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم جس طرح سماجی اور مذہبی طور پر زندگی گزار رہی ہے اسے پسندیدہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر فوزیہ وہاب کی طرح سلمان تاثیر کو عہدے سے ہٹا دیا جاتا تو ان کا قتل نہ ہوتا۔ تقریب سے عارف نظامی، عطا الحق قاسمی، مجیب الرحمن شامی اور حامد میر نے بھی خطاب کیا۔