5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے وفدکی شجاعت اور فضل رحمان سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق چا ہتا ہے جس کیلیئے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل ا لرحمان کا کہنا ہے کے بھارتی وزیر اعظم من مو ہن سنگھ نے انہیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اسلام آباد میں بر طانوی اراکین پارلیمنٹ کے وفد نے لارڈ نذیر احمد کی قیادت میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں جمعیت علما اسلام کے امیر اور کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کی ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چو ہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق انہیں حق خود ارادیت دلانا چاہتے ہیں اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ انکی حالیہ دورہ بھارت کے دوران بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات ہوئی جس میں بھارتی وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اس موقع پر لارڈ نزیر احمد نے کہا کہ وہ برطانوی حکومت یورپی پارلیمنٹ اور امریکہ پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دباو ڈالیں گے ۔